چھوٹے، درمیانے کا روبار کیلئے 30ارب کی سبسڈی کا اعلان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا ا علا ن کیا ہے۔وزرات خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کو 30 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی جو بینکوں کے ذریعے قرضے کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ ملازمین کی تنخواہوں کو روزگار سے نہ نکالنے کی یقین دہانی پر قرضہ دیا جائے گا،لیکن یہ ان ایس ایم ایز کو دیا جائے گا،جن کا ٹرن اوور 2 ارب روپے تک ہے۔ چھوٹے اور درمیان کاروبار کو اگلے تین ماہ کے تنخواہوں کے اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے،اس متعلق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سٹیٹ بینک کی ری فنانس سکیم کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد پرائیویٹ بینکوں کیساتھ رسک شیئرنگ کرنا ہے اور اس سکیم کی مانیٹرنگ بھی سٹیٹ بینک کریگا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کے تحت وفاقی حکومت بینکوں کے اصل قرض کا 40 فیصد نقصان خود برداشت کرے گی۔ کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی سکیم کے تحت روزگار کو تحفظ دینے کیلئے ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگ سٹیٹ بینک کی ری فنانسنگ فسیلٹی کے تحت آسان شرائط پر رعایتی قرضے لے سکیں گے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے یہ سکیم چار سال کیلئے ہے۔سکیم کے تحت رسک شیئرنگ کے انتظامات کے دوران مستقبل میں اگر بینکوں کو قرضوں کی مد میں نقصان ہوگا تو حکومت نقصان کم کرنے کیلئے تعاون کرے گی۔سکیم کے تحت بینک 2 ارب روپے تک کا سیل ٹرن اوور رکھنے والے ایس ایم ایز و چھوٹے کاروبار کیلئے رعایتی قرضے جاری کریں گے۔ سٹیٹ بینک اس سکیم پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گا۔
سبسڈی اعلان