عمران خان اس وقت عالم اسلام میں سب سے بڑے لیڈر ہیں،فواد چودھری

  عمران خان اس وقت عالم اسلام میں سب سے بڑے لیڈر ہیں،فواد چودھری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم ممالک کی حقیقی قیادت پاکستان ہی کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی حقیقی قیادت پاکستان ہی کر سکتا ہے، ترکی یا کوئی اور ملک قیادت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے پاس مسلم ممالک کی قیادت کی صحیح لیڈرشپ موجود ہے۔ فواد چودھری کے ایک آن لائن انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت عالم اسلام میں سب سے بڑے لیڈر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موجود حالات میں مسلم ممالک کی قیادت پاکستان کو مل جانی چاہیئے۔مزیدبات کرتے ہوئے فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں عالم اسلام میں اپنی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنا ہے کیونکہ پاکستان کی قیادت میں ا س وقت وہ صلاحیت موجود ہے کہ عالمی سطح پر ہم مسلم ممالک کی قیادت کر سکتے ہیں۔اس موقع پر فواد چودھری نے ترکی اور ملائیشیا جیسے ممالک کو بھی مسلم ممالک کی قیادت کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک اس قابل نہیں کہ وہ مسلم ممالک کی قیادت کر سکے۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -