عید کے بعد بھارت سے جھڑ پ ممکن،ہمیں تیار رہنا ہوگا،شیخ رشید

  عید کے بعد بھارت سے جھڑ پ ممکن،ہمیں تیار رہنا ہوگا،شیخ رشید

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے، ہمیں تیار رہنا ہوگا، 15 رمضان تک کاروبار نہ کھولا گیا تو سفید پوش لوگ مرجائیں گے،آٹا چینی رپورٹ کی فورنزک رپورٹ میں جو بھی آگیا، عمران خان نہیں چھوڑیگا، دنیا ایک جہانگیر ترین کی بات کرتی ہے اگر 10جہانگیر ترین بھی ہوں تو کارروائی ہوگی،نیب قانون میں اس وقت ترمیم کی گئی تو لوگ ہم پر انگلیاں اٹھائیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی اور حکومت میں تین تین لوگ ہیں، جو مزید طاقتور ہوگئے، مافیا مضبوط ہوتا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ علی بابا اور چالیس چور ملے ہوئے ہیں، عمران خان واحد امید ہیں، وہ ہی اس مافیا کو ختم کریں گے، اگر ان سے امید پوری نہ ہوئی تو پھر اللہ ہی جانتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ٹرینیں بند ہونے سے پانچ ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے، اگر حالات یہی رہے تو جون کی تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، حکومت تنخواہیں ادا کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سمجھداری کی وجہ سے حکومت کو فنڈز مل رہے ہیں، انہوں نے ہی نے قوم کو بڑ ے بحران سے نکالاہے، وزیر اعظم عمران خان اور فوج اس وقت ایک ساتھ ہیں، آرمی چیف کیساتھ کام کرنیوالے شخص کو وزارت اطلاعات میں بھیجا ہے تاکہ وہ میڈیا ٹھیک کر ے۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بتایا کہ بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا ہے، مودی انہیں واپس بلا رہا ہے، مودی بہت مستی میں گھوم رہا ہے اسے پاکستان کیساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں لیکن مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں۔ مشرق وسطیٰ کے مسلمان کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر جاگ رہے ہیں لیکن اگر بھارت میں مسلمان جاگ گئے تو پھر انڈیا کی خیر نہیں۔شیخ رشید احمد کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا لوگ مریم نواز سے کیوں نہیں پوچھتے کہ اب ٹوئٹ کیوں نہیں آتے، قوم مریم نواز سے پوچھے کیا معاہدہ ہے ٹوئٹ کیوں نہیں کر رہیں، مریم نواز سے پوچھیں جب وہ جیل میں تھیں انہیں فون کس نے دیا تھا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -