حکومت محدود کاروبارکرنیوالوں کا 3 ماہ کابجلی بل ادا کریگی،حماد اظہر

  حکومت محدود کاروبارکرنیوالوں کا 3 ماہ کابجلی بل ادا کریگی،حماد اظہر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا لاک ڈاون کے سبب وفاقی حکومت ملک بھر کے چھوٹے کاروبارکرنیوالوں کے تین ماہ کابجلی کا بل ادا کرے گی۔وزیر صنعت و توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ وزیراعظم چھوٹاکاروبار امدادی سکیم میں 80 فیصد کمرشل بجلی کے میٹرز رکھنے والوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 35 لاکھ چھوٹے کاروبار رکھنے والوں کو بجلی کے بل میں سہولت دے گی۔ وفاقی حکومت کمرشل بجلی کے بل میں 3 ماہ تک رعایت فراہم کرے گی۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -