فیصل ایدھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے
کراچی (آئی این پی) ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے، گزشتہ ہفتے ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور دو مرتبہ ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، کرونا میں مبتلا تمام مریضوں کے لیے صحت کی دعا کرتا ہوں۔فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ والد کا تیسرا ٹیسٹ 2 روز پہلے 4 مئی کو پمز میں کرایا تھا رپورٹ آج ملی ہے۔سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ والد نے 17 روز میں تین مرتبہ ٹیسٹ کرائے، پہلا ٹیسٹ 20 اپریل، دوسرا 27 اپریل کو کرایا تھا، وہ 20 اپریل سے لے کر 6 اپریل تک قرنطینہ میں رہے۔
فیصل ایدھی