صدر ٹرمپ کا بغیرماسک پہنے ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ

صدر ٹرمپ کا بغیرماسک پہنے ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ

  

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ ہفتے بعد ملک کی مختلف ریاستوں کے دورے شروع کر دیئے۔فینیکس میں ماسک بنانیوالی فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے انہیں حفاظتی چشمہ تو پہننا پڑ گیا، البتہ ماسک نہیں پہنا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ کمپنی نے آگاہ کر دیا تھا کہ وہاں کسی کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں۔دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فیکٹری کی تعریف کی۔جون تک کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے سے متعلق سوال پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ امریکہ کو اگلے 5 سال تک بند کر کے نہیں رکھ سکتے۔اس موقع پر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سماجی فاصلے سے متعلق پابندی میں نرمی اور امریکی معیشت کھولنے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کو گھر یا اپارٹمنٹ میں لاک ڈاون نہیں کر سکتے، کیا معیشت کھلنے سے بعض افر ا د بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں؟ تو بالکل یہ درست ہے، مگر ہمیں اپنے ملک کو کھولنا ہے۔

ٹرمپ دورہ

مزید :

صفحہ اول -