9مئی کو پورا پاکستان کھلے گا: ملک امانت

9مئی کو پورا پاکستان کھلے گا: ملک امانت

  

لاہور(کامرس ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں احتیاطی تدابیر اور عوامی تعاون سے کرونا کو شکست دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے مشکور ہیں جنہوں نے تاجروں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے احساس کیا۔ملک امانت کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ حکومت سے تعاون کیا ہے، موجودہ صورتحال میں تاجر برادری شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، عوام بھی اشیائے ضروریہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انشاء اللہ 9مئی کو پورا پاکستان کھلے گا اور تمام تر حفاظتی تدابیر اختیارکرتے ہوئے کاروبارکریں گے، کاروباری برادری شدید مشکلات کا شکار اور ریلیف کی منتظر ہے، ہم حکومت سے چھوٹے تاجروں کیلئے ریلیف کے بھی متمنی ہیں۔رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس مہینے میں اس کرونا آزمائش سے سرخرو کرے گا۔ تاجر برادری کل بھی حکومت کے ساتھ تھی آج بھی ساتھ ہے، آئندہ بھی ہر مشکل میں تعاون کرے گی۔

مزید :

کامرس -