ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

  ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

  

سنگاپور (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کئی ملکوں کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان ہے۔سنگاپور میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے بدھ کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران نرخ 0.45 فیصد بڑھ کر 31.11 ڈالر فی بیرل رہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 24.18 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید :

کامرس -