ٹیوٹا اساتذہ کیلئے آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز

ٹیوٹا اساتذہ کیلئے آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ٹیوٹا پنجاب نے نیوٹیک کے تعاون سے اساتذہ کے لیے آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے. چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے اس موقع پر بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 284 اداروں کے 650 اساتذہ کو سی بی ٹی اینڈ اے کے معیار کے مطابق آن لائن تربیتی کورسز کروائے جائیں گے. جس کے بعد یہی اساتذہ، طلبہ کو سی بی ٹی اینڈ اے معیار کے مطابق تربیت فراہم کریں گے. اس تربیتی پروگرام کا آغاز آج سے ہو رہا ہے. یہ پروگرام پاکستان میں فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اصلاحاتی منصوبے ٹیوٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تعاون سے جاری ہے، جس کے لیے مالی معاونت یورپی یونین، جرمنی اور ناروے کی حکومتیں فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب اپنے نئے وژن کے تحت ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے اور یہ بھی اسے سلسلے کا ایک اہم قدم ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ اضافی طلبہ 56 مختلف ٹریڈز میں ڈیمانڈ ڈریون کورسز کروا رہا ہے. چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ اساتذہ کا معیار بہتر کئے بغیر نئے وژن کی تکمیل ممکن نہیں۔
یہ ہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو ہر طرح سے آپ گریڈ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں کئی سالوں سے رکی ہوئی پروموشنز، پنشنز کے مسائل اور ہفتہ وار کھلی کچہری میں دیگر مسائل کو بھی فوری ایڈریس کیا جا رہاہے.انہوں نے کہا کہ ٹیچرز ہمارے لئے لیڈر ہیں ہم ان کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں اور مجھے یہ یقین ہے کہ وہ اپنا فرض بھی پوری ایمانداری اور دیانت سے نبھائیں گے.

مزید :

کامرس -