گلیاڈ سائنسز تحقیقی اینٹی وائرل ریمڈیسیور کی عالمی سپلائی میں اضافہ کرے گی

  گلیاڈ سائنسز تحقیقی اینٹی وائرل ریمڈیسیور کی عالمی سپلائی میں اضافہ کرے گی

  

اسلام آباد(پ ر ) گلیاڈ سائنسز (Sciences Gilead ) نے، جنوری 2020ء سے تیزی، احتیاط اور مستعدی سے کام کیا ہے تاکہ کمپنی کی تحقیقاتی اینٹی وائرل ریمڈیسیور (remdesivir) کے COVID-19 کا سبب بنے والے وائرس کے خلاف مؤثرہونے کے امکانا ت کا جائزہ لیا جا سکے۔ حالیہ طبی آزمائش کے نتائج اور امریکی محکمہ برائے خوراک و ادویات (U.S. Food & Drug Administration) نے ریمڈیسیور کے لیے ہنگامی استعمال کا ایک اجازت نامہ جاری کیا ہے جس میں اس کام کی ہنگامی نوعیت اور عالمی سطح پر ریمڈیسیور تک رسائی کے لیے منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ گلیاڈ کا وسیع البنیادہدف ریمڈیسیور کو دنیا بھر میں ایسی حکومتوں اور مریضوں کے لیے قابل رسائی اور ارزاں بنانا ہے جہاں ریگولیٹری اتھارٹیز اس کے لیے اجازت فراہم کریں۔عالمی سطح پر مریضوں کے لیے اِس کی ہنگامی ضرورت کے پیش نظر، کمپنی ایک حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

تاکہ ریمڈیسیور تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو تیز کیا جا سکے۔گلیاڈ، دنیا کی بعض ممتاز کیمیا ساز اور ادویات ساز کمپنیوں سے بھی بات چیت کر رہی ہے تاکہ اُن کی اس صلاحیت کا جائزہ لیا جا سکے کہ یہ کمپنیاں،کم از کم، 2022ء تک یورپ، ایشیا اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے رضاکارانہ لائسنس کے تحت ریمڈیسیور تیارکر سکتی ہیں یا نہیں۔کمپنی، پاکستان اور بھارت میں بھی مقامی ادویات تیار کرنے والے متعدد اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ وہ کمپنیاں ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ دوا تیار کر سکیں۔حتمی بات یہ ہے کہ گلیاڈ میڈیسنز پیٹنٹ پول(Medicines Patent Pool) کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہی ہے جو طویل عرصے سے، ترقی پذیر ممالک میں ریمڈیسیور کے لائسنس کے اجراء کے لیے، کمپنی کے ساتھ شراکت میں ہے۔صحت کے ِاس شدید بحران کے دوران، ترقی پذیر ممالک تک رسائی کے لیے، گلیاڈ UNICEFکے ساتھ بھی مذاکرات کے اگلے مراحل میں ہے تاکہ ہنگامی اور انسانی بحرانوں کے دوران، کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ادویات کی فراہمی کے لیے اُس کے وسیع تجربہ سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور اُس کا پہلے سے قائم عمدہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک استعمال کیا جا سکے۔ریمڈیسیور تیار کرنے والے اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو نہایت اہمیت حاصل رہے گی۔یہی وجہ ہے کہ گلیاڈ تیارکنندگان کا ایک کنسورشیم تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر فراہمی میں زیادہ سے زیادہ مدد کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اکھٹا کیا جا سکے۔دواکی تیاری کے لیے انتہائی نایاب خام مال کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس کی تیاری میں طویل وقت اور عالمی سطح پر محدود صلاحیت کے ساتھ تیاری کی خصوصی مہارتیں بھی درکار ہوتی ہیں۔ سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ اِس کے خام مال، اور تیاری میں استعمال ہونے والے دیگر اجزاء پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور اس طرح تیار کردہ ریمڈیسیور کی مقدار میں کمی واقع ہو سکتی ہے جبکہ درکار وقت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گلیاڈ ہیلتھ سائنسز، دنیا بھر میں، ہیلتھ سائنسز سے تعلق رکھنے والی ایجنسیوں اور اداروں کا شکرگزار ہے کہ انہوں نے اپنی قیمتی آراء اور معلومات فراہم کیں اور کمپنی کو اپنی حکمت عملی پر کام کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ کمپنی، اس سلسلے میں آئندہ کے منصوبوں سے، اپنے پارٹنرز اور عوام کو آگاہ کرتی رہے گی۔

مزید :

کامرس -