یوریا کھا د کی فروخت 2لاکھ 40ہزار ٹن

یوریا کھا د کی فروخت 2لاکھ 40ہزار ٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) اپریل 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 2 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 18 فیصد جبکہ مارچ 2020ء کے مقابلہ میں 21 فیصد کمی ہوئی یہ۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران 2 لاکھ 92 ہزار ٹن یوریا کھاد فروکت ہوئی تھی جبکہ مارچ 2020ء میں فروخت کا حجم 3 لاکھ 3 ہزار ٹن رہا تھا۔ تجزیہ کار سنی کمار نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کے باعث یوریا کھاد کی فروخت میں کمی کا رجحان رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال میں جنوری تا اپریل 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 23 فیصد کمی سے 1.3 ملین ٹن تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 1.7 ملین ٹن رہا تھا۔

مزید :

کامرس -