بے روز گار مزدور بھائیوں کی امداد جاری ہے، صوبائی وزیر محنت

بے روز گار مزدور بھائیوں کی امداد جاری ہے، صوبائی وزیر محنت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نے پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں آمنہ وی بیلٹنگ کے لیبر نمائندگان سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران صوبائی وزیر محنت سے فیکٹری ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر محنت نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری ملازمین کی تنخواہ اور دیگر واجبات کی ادائیگی جلد از جلد کروا کر رپورٹ پیش کی جائے۔حکومت پنجاب مزدوروں کو اْن کا جائز حق دلوانے کیلئے شبانہ روز مصروف عمل ہے۔صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران بے روز گار ہونے والے مزدور بھائیوں کی مدد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پرلیبر ڈیپارٹمنٹ سے ارشد محمود تارڑ ڈائریکٹر لیبر (نارتھ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر شیخوپورہ نویدارشد بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -