یونائیٹڈ انشورنس کی کریڈٹ ریٹنگ برقرار

یونائیٹڈ انشورنس کی کریڈٹ ریٹنگ برقرار

  

لاہور(بزنس رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا)نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی آئی ایف ایس ریٹنگ کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مالی اور انتظامی لحاظ سے مستحکم قرار دیا ہے۔یہ فیصلہ اعلیٰ مالی و انتظامی کارکردگی، گڈ گورننس، کلیمز کی بر وقت ادائیگی، مضبوط مالی پوزیشن، ذمہ داری ادا کرنے کی صلاحیت شاک برداشت کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پاکراکے مطابق کمپنی نہ صرف مضبوط مالی بنیاد پر استوار ہے بلکہ پالیسی ہولڈروں اوردیگر تمام پارٹیوں سے کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔کمپنی کی مارکیٹ پوزیشن اور کارکردگی مستحکم ہے۔پاکرا کے مطابق موجودہ اقتصادی حالات کی وجہ سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کے نتائع سامنے آنے میں وقت لگے گا۔ اس موقع پر یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہدنے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید سرمائے کا انتظام کر رہے ہیں جس کے بعد ہم بہتر انداز مین پالیسی ہولڈرز کی خدمت کر سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انشورنس انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے تاہم کرونا وائرس کے نقصانات کی وجہ سے اس شعبے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انشورنس کے زریعے مالی آزادی اوذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کیونکہ اس سے کسی فرد یا کاروبار کو پہنچنے والا نقصان منتقل ہو کر انشورنس کمپنی کے ذمہ ہو جاتا ہے جس سے افراد اور اداروں پر بوجھ کم ہو جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے لئے اسکی فیملی اور کاروبار بہت اہم ہوتے ہیں اور بیمہ کے زریعے انکی نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مستقبل کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہوتا اس لئے ہر قسم کے حالات کے لئے تیار رہنا چائیے۔ انشورنس کے زریعے نہ صرف کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا آسان ہو جاتا ہے بلکہ اس سے مالی تحفظ حاصل اور ذہنی سکون بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔عوام کو نقصانات سے بچانے کے لئے پالیسی ساز اور ریگولیٹر اپنا کردار ادا کریں تاکہ انشورنس کمپنیوں عوام اور کاروبار کو بہتر انداز میں تحفظ دے سکیں۔۔#/s#

مزید :

کامرس -