پیراگون کیس،خواجہ برادران کی حاضری مکمل،سماعت2جون تک ملتوی

پیراگون کیس،خواجہ برادران کی حاضری مکمل،سماعت2جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون سٹی سکینڈل کیس کی سماعت2جون تک ملتوی کردی،دوران سماعت عدالت نے قراردیا کہ آئندہ سماعت پر وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،ورنہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماخواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی،عدالتی حکم پرسب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن عمران صفدر نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریوں کا تمام ریکارڈ پیش کردیا۔فاضل جج نے سب رجسٹرار سے استفسار کیا کہ جو ریکارڈ عزیز بھٹی ٹاؤن سے آیا ہے ان میں خواجہ برادران کے نام کی رجسٹری موجود ہے؟ جس پر سب رجسٹرار نے کہا کہ ریکارڈ میں خواجہ برادران کے نام پر کوئی رجسٹری نہیں،عدالت نے ہدایت کی کہ تمام رجسٹریوں کا ریکارڈ عدالت کی آرڈر شیٹ پر لایا جائے،علاوہ ازیں اس کیس میں وعدہ معاف گواہ قیصرامین بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کے بیٹے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی اوران کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔عدالت نے قراردیا کہ آئندہ سماعت پر قیصر امین بٹ ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ کیس کی مزید سماعت2جون پر ملتوی کردی۔

پیراگون کیس

مزید :

صفحہ آخر -