آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل کیس میں مزید سماعت 10 جون تک ملتوی

آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل کیس میں مزید سماعت 10 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے راہنماآصف ہاشمی کے خلاف میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس کی مزید سماعت10 جون تک ملتوی کر دی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی،آصف ہاشمی کرونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہ ہوئے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تونیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آصف ہاشمی نے پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فاؤنڈیشن میں غیر قانونی بھرتیاں کی تھی اور قومی خزانہ کو کروروں روپے کا نقصانب پہنچایا تھا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد آصف ہاشمی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف ہاشمی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

آصف ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -