وزیراعلیٰ پنجاب کا دریائے چناب میں 5 افراد کے ڈوبنے پر اظہار افسوس،رپورٹ طلب

  وزیراعلیٰ پنجاب کا دریائے چناب میں 5 افراد کے ڈوبنے پر اظہار افسوس،رپورٹ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان کے علاقے بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں پانچ افراد کے ڈوبنے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیوکے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے واقعہ کے بارے میں کمشنر ملتان ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -