کورونا سے ہلاکتیں اور متاثرہ، مریض عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا 29واں نمبر

کورونا سے ہلاکتیں اور متاثرہ، مریض عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا 29واں نمبر

  

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گزشتہ 5 روز میں یومیہ 1000 کے قریب کیسز اور 20 سے زائد ہلاکتوں کے بعد پاکستان کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق عالمی درجہ بندی میں 24ویں اور اموات کے لحاظ سے 29 ویں نمبر پر پہنچ گیاجبکہ ایشیا میں کیسز کے لحاط سے پاکستان چھٹے جبکہ اموات کی تعداد میں آٹھویں نمبر پر ہے۔وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق وہ ممالک جن میں زیادہ اموات ہوئیں ان میں امریکہ، اٹلی، برطانیہ، اسپین اور ایران شامل ہیں۔ چین اور ایران میں کرونا سے اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایا کہ پاکستان میں آئندہ ماہ سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ درجہ حرارت بڑھنے سے کیسز میں اضافے کی رفتار سست ہوجائیگی،تاہم بارشوں کے نئے سلسلے سے وائرس کو پھیلنے میں مدد ملی۔ڈاکٹر جاوید عثمان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ برصغیر میں وائرس امریکا اور اٹلی جتنا نہیں کیونکہ کورونا وائرس آر این اے(رائبو نیوکلک ایسڈ) سے بنا ہے جس میں خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت 100 گنا ہوتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی کا مہینہ پریشان کن ہوگا۔

کورونا کیسز

مزید :

صفحہ آخر -