پی آئی اے اور بین الاقوامی ایئر ٹکٹ کمپنی امیڈ یس کے درمیان معاہدہ پر دستخط

  پی آئی اے اور بین الاقوامی ایئر ٹکٹ کمپنی امیڈ یس کے درمیان معاہدہ پر دستخط

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)پی آئی اے اور امیڈیس کے درمیان طویل شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرایئر مارشل ارشد ملک کا کہناہے کہ ٹریول انڈسٹری میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود پی آئی اے اپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ٹکٹوں کی فروخت کی خدمات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی امیڈیس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے پی آئی اے کو ٹکٹ فروخت کرنے کے لئے امیڈیس کے بین الاقوامی نیٹ ورک تک مکمل رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ اب امیڈیس سے منسلک ٹریول ایجنٹ پی آئی اے کی اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں پر ٹکٹ فروخت کر سکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے عبدا للہ حفیظ خان کاکہناہے کہ ہم نے پی آئی اے میں تبدیلی کا اہم پروگرام شروع کر رکھا ہے اور ہمیں اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے صحیح شراکت دار مل گیا ہے۔ اس معاہدے سے دنیا میں ہماری ان ٹریول ایجنٹوں تک بھی رسائی ہو گئی ہے، جو پہلے ہمارا ٹکٹ فروخت نہیں کر سکتے تھے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر کہا کہ خاص طور پر جب موجودہ حالات میں غیر یقینی کی کیفیت پائی جارہی ہے اس دوران امیڈیس جیسے مضبوط شراکت دار کے ساتھ معاہدے سے ہمیں اپنے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ امیڈیس کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ماہر کوبا نے اس موقع پر کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پی آئی اے نے ہمیں اپنے تقسیم کار نیٹ ورک کے لئے شراکت دار کے طور پر منتخب کیا۔

پی آئی اے،معاہدہ

مزید :

صفحہ آخر -