اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ،ریکوزیشن جمع

اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ،ریکوزیشن جمع

  

اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے ریکوزیشن جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کر دیا جس کیلئے اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کرادی،ریکوزیشن 34 ارکان کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی،اپوزیشن نے اجلاس کے لئے ایجنڈا بھی تیار کرلیا جس کے مطابقکورونا وائرس کے معاملے پر بحث کا مطالبہ،کورونا وائرس کا قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر اثر پر بھی بحث کا مطالبہ،کورونا وائرس کے باعث معیشت پر اثر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل۔

اپوزیشن

مزید :

صفحہ آخر -