ریلوے پولیس کے 3 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق
لاہور(این این آئی) ریلوے پولیس کے 3 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں ایک سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ڈویژن میں ریلوے پولیس کے تین ملازم بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگے ہیں جبکہ اے ایس آئی راو جمیل اسی وائرس کی وجہ سے دوران ڈیوٹی چند روز قبل شہید بھی ہو گیا تھا اور اب ان دنوں مذید ریلوے پولیس کے تین ملازم اس وائرس میں مبتلا ہوگے ہیں ان ریلوے پولیس ملازمین میں سب انسپکٹر محمد صدیق ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال اور کانسٹیبل محسن علی شامل ہیں۔تینوں ملازمین کو قرنطینہ بھجوادیا گیا۔
ریلوے پولیس