لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 30اپریل تک 4523کیسز نمٹا دیئے

لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 30اپریل تک 4523کیسز نمٹا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 30اپریل 2020 تک 4523 کیس نمٹا دیئے ہیں۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل2020 کے دوران 33نئے کیس قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6661ہوگئی جن میں سے قومی کمیشن نے 30اپریل 2020 تک4523مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2138ہے جن کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ قومی کمیشن نے اپریل 2020 کے مہینے میں انکوائری کمیشن نے26سماعتیں اسلام آباد میں کیں جبکہ کراچی، لاہور،کوئٹہ اورپشاور میں سماعتیں متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈاؤن کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیں گی۔
لاپتہ افراد کیس

مزید :

صفحہ آخر -