ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہیگا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہیگا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش ہوئی۔ دیر (اپر 05، لوئر 02)، مالم جبہ 03، سیدو شریف، بالا کوٹ 02، کاکول 01، چلاس 01، جھنگ 05، نور پور تھل 04، قصور 03، فیصل آباد، بہاولنگر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسم گرم

مزید :

صفحہ آخر -