اپوزیشن کی ریکوزیشن،چیئرمین صادق سنجرانی نے سینٹ ہال کا جائزہ لیا

اپوزیشن کی ریکوزیشن،چیئرمین صادق سنجرانی نے سینٹ ہال کا جائزہ لیا

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ نازک صورتحال میں کسی کو بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتے،اجلاس میں ہال کے اندر ہر سطح پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے، پی آئی اے کے ساتھ اراکین سینیٹ کو دور دراز علاقوں سے سفری سہولت کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں گے،پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے ساتھ ایس او پی تیار کرینگے۔ بدھ کوچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلا س پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں سیکرٹری سینیٹ، سینیٹ انتظامیہ، سی ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اپوزیشن کی جانب ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ ہال کا جائزہ لیا اور کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ہال کے اندر سماجی دوری رکھنے کی حکمت عملی تیار کی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ نازک صورتحال میں کسی کو بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ہال کے اندر ہر سطح پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے۔ سی ڈی اے، متعلقہ اداروں کو بلڈنگ، کمیٹی رومز، ہالز میں جراثیم کش سپرے کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔روزانہ کی بنیاد پر سپرے ہو گا۔

ہال جائزہ

مزید :

صفحہ آخر -