محکمہ صحت نے جناح ہسپتال کو پلازما استعمال کی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

    محکمہ صحت نے جناح ہسپتال کو پلازما استعمال کی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن ...

  

کراچی(آئی این پی) محکمہ صحت سندھ نے کرونا مریضوں کے علاج کے لیے جناح اسپتال کو پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی۔بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جناح اسپتال کو پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پلازما تھراپی کے لیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے قواعد پر عمل کرنا ہوگا، ایس او پی کے تحت اسپیشل ٹیم اس کی مانیٹرنگ کرے گی۔

محکمہ صحت

مزید :

صفحہ آخر -