برطانیہ کے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت

  برطانیہ کے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت

  

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برطانیہ کے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرکی درخواست پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی ہے۔خصوصی طیارہ ایتھنز سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا جو (آج) جمعرات کو 11 رکنی برطانوی سفارتی عملے کو لیکر برطانیہ روانہ ہو گا۔سی اے اے کے مطابق طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

برطانیہ

مزید :

صفحہ آخر -