کورونا کے باعث ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے دوستوں سے مدد مانگی،گیلپ سروے

کورونا کے باعث ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے دوستوں سے مدد مانگی،گیلپ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی مشکلات پر سروے رپورٹ جاری کردی۔گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ملک سے 1500افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔گیلپ پاکستان کے سروے میں گھر کی بنیادی ضروریات اور کھانے پینے کی اشیا میں کمی کے سوال پر 23فیصد نے ہاں اور 77فیصد نے نہیں میں جواب دیا۔20فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے دوستوں یا رشتہ داروں سے مدد مانگی جبکہ 80فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سے مدد نہیں مانگی۔
گیلپ سروے

مزید :

صفحہ آخر -