مجھ پرگولی چلانے والے نوجوان کے ذہن میں زہر بھراگیاتھا،احسن اقبال

    مجھ پرگولی چلانے والے نوجوان کے ذہن میں زہر بھراگیاتھا،احسن اقبال

  

نارووال(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج کے ہی دن دو سال قبل اللہ تعا لیٰ نے مجھے ایک قاتلانہ حملے میں نئی زندگی عطا کی، حملہ کرنیوالے نوجوان نے مجھ پر اسلحہ کی نہیں نفرت کی گولی چلائی تھی کیونکہ اس کے ذہن میں میرے خلاف زہر بھرا گیا لیکن وہ یہ بھول گیا کہ قرآن مجید میں لکھا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ آج بھی میرے جسم میں وہ گولی موجود ہے اور بار بار یاد کرواتی ہے کہ اپنے معاشرے سے نفرت کو مٹانا ہے،اسلئے میں انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہا ہوں تاکہ ہم اپنے ملک کے اندر بین المذاہب،بین المسالک مکالمہ اور امن کو فروغ دے سکیں۔اس کیساتھ ساتھ عالمی سطح پر تہذیبوں کے درمیان مکالمہ کریں کیونکہ پوری دنیا میں انتہا پسندی سر اٹھا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا یورپ،امریکہ اور بھارت میں مسلمانوں کیساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ پوری انسانیت کو آج مکالمہ کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا میں امن پیدا کر سکیں اور دنیا کو یہ بتلا سکیں کہ اسلام کی اصل تعلیمات کیا ہیں۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -