بھارت مسلمان صحافی بھی زیر عتاب مسلمان خاتون صحافی کی پھندا لگی نعش برآمد  

  بھارت مسلمان صحافی بھی زیر عتاب مسلمان خاتون صحافی کی پھندا لگی نعش برآمد  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنارس(آئی این پی) بھارت کی مسلمان خاتون صحافی نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی، رضوانہ تبسم متعدد خبر رساں اداروں میں فری لانس اپنے صحافتی فرائض انجام دے رہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بنارس سے تعلق رکھنے والی بے باک خاتون صحافی 28سالہ رضوانہ تبسم اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کی لاش چھت پر پائپ سے بندھی رسی کے پھندے پر جھول رہی تھی۔پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش میں مقامی سماج وادی پارٹی کے رہنما شمیم نعمانی کو ان کی خود کشی کا ذمہ دار قرار دیا گیاہے۔ اس حوالے سے سرکل آفیسر ابھیشیک کمار پانڈے نے بتایا کہ خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس کے مطابق ملزم شمیم نعمانی کے خلاف دفعہ 306 کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے، فی الحال شمیم نعمانی کو گرفتاری کرنے کی کوشش جاری ہے۔
خاتون صحافی کی لاش