لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ

  لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لاہورپولیس کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران جرائم کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد جب کہ گلی محلوں کے لڑائی جھگڑوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 39 فیصد جب کہ قتل کے کیسز میں 80 فیصد کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔لاہور پولیس کی رپورٹ کے مطابق شہر میں گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد اور چوری کی وارداتوں میں 29 فیصد کمی آئی ہے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی یقینی بنائے ہوئے ہیں، قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -