چار سدہ بد قماش عنا صر کیخلاف کارروائی 75 اشتہاری 29 مشتبہ افراد گرفتار

چار سدہ بد قماش عنا صر کیخلاف کارروائی 75 اشتہاری 29 مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ)چارسدہ پولیس کی کاروائی۔ ماہ اپریل میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائک اپریشن۔ 75اشتہار ی مجرمان سمیت 29مشتبہ افراد گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16بندوق، 9کلاشنکوف، چارکالاکوف، 5 رائفل، 11شارٹ گن، 131پستول،2229 کارتوس اور منشیات بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سیکرٹریٹ سے جاری کر دہ پریس ریلز کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر ماہ اپریل میں چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر تے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے دوران سنگین مقدمات،قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 75 اشتہار ی مجرمان سمیت 29مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا۔ گرفتار اشتہاریوں کے قبضہ سے16بندوق، 9کلاشنکوف،4کالاکوف،5رائفل،11شارٹ گن، 131پستول،2229 کارتوس برآمد کئے گئے۔ دوسری طرف اپریشن کے دوران نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ پولیس نے 39کلوگرام چرس،.69 کلوگرام ہیروئن، 2.1کلوگرام آئس اور1.7کلو گرام افیون برآمد کر لی۔اے پی ایل اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائیوں میں 5406موٹر سائیکل چیک کئے گئے،جن میں 845موٹر سائیکل بغیر نمبرجبکہ 4561اپلائڈ فار رجسٹریشن موٹر سائیکل شامل ہے۔ 4122موٹر سائیکلوں کو کلیئر قرار پائے۔ اس حوالے سے ڈی پی اوچارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا کہ معاشرئے میں امن وامان کے قیام اور نوجوان نسل کو نشے کے لت سے محفوظ کرنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر جامع اور بھر پور کاروائی کر رہے ہیں۔عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہی ہے۔عوام الناس کے تعاؤن کی بدولت جرائم کا خاتمہ ممکن بناکر دم لیں گے۔