ملائشیا میں غیر ملکی کورونا متاثر ین کا مفت علاج ہو رہا ہے،نعمان ظفر، ندیم

    ملائشیا میں غیر ملکی کورونا متاثر ین کا مفت علاج ہو رہا ہے،نعمان ظفر، ندیم

  

کوالا لمپور (محمد فاروق ڈوگر). پی ٹی آئی کے کارکن اور نصرت ٹریڈنگ کے مالک محمد ندیم اور نعمان ظفر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ملائشیا کی حکومت غیر ملکی افراد کی بھرپور مدد کر رہی ہے کرونا وائرس کا علاج مفت کیا جا رہا ہے ملائشیا حکومت اور پاکستانی بزنس کمیونٹی نے ہر ضرورت مند پاکستانی تک امداد پہنچائی ہے یاد رہے محمد ندیم اور نعمان ظفر نے لاک داؤن کے دوران پاکستان ہائی کمیشن سے اسپیشل لیٹر لے کر اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر ضرورت مند پاکستانیوں کو راشن تقسیم کیا. پاکستانی بزنس کمیونٹی نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے.

نعمان ظفر

مزید :

صفحہ آخر -