مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیرف سٹر کچر میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں: عبدالرزاق داؤد

    مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیرف سٹر کچر میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں: ...

  

لاہور(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت میک ان پاکستان پالیسی کے تحت مقامی پیداوار کی سہولت کیلئے آئندہ بجٹ میں ٹیرف کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر چیز تبدیل ہو گئی ہے اور اب ہمیں بھی اس کے مطابق آگے بڑھنا ہو گا۔ مشکل اوقات میں ہمیشہ نئے مواقع نئی مصنوعات اور سوچنے سمجھنے کے نئے طریقے پیدا ہوتے ہیں۔ہم نے مشکل حالات میں آگے بڑھنے کے راستے بنانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی پیداوار کی سہولت کیلئے آئندہ بجٹ میں ٹیرف کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -