اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کے بیٹے فرخ کی ضمانت منظور، نیب کو گرفتار نہ کرنیکا حکم

    اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کے بیٹے فرخ کی ضمانت منظور، نیب کو گرفتار نہ ...

  

کراچی(آئی این پی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کا بیٹا اپنی ضمانت کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ خورشید شاہ کی ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرلیاگیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خورشید شاہ اوران کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جہاں عدالت عظمیٰ نے 20 لاکھ روپے کے عوض فرخ شاہ کی ضمانت منظور کی جبکہ خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ نیب فرخ شاہ کو گرفتار نہ کرے، بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ اوران کے بیٹے فرخ شاہ کے خلاف نیب کورٹ سکھرمیں ریفرنس زیرسماعت ہے، سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ پہلے ہی خورشید شاہ اور فرخ شاہ کی ضمانت مسترد کرچکی تھی۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -