ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی اسپرے کرنیوالاطیارہ ترکی سے پاکستان پہنچ گیا

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی اسپرے کرنیوالاطیارہ ترکی سے پاکستان پہنچ گیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ترکی پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا اور تعاون کی پیشکش کردی، ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے فضائی اسپرے کرنیوالاطیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردیں ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے فضائی اسپرے کرنیوالاطیارہ پاکستان پہنچ گیا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیے کرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔طیاریکا استعمال ملک سے ٹڈی دل کو تلف کرنے میں مؤثر ثابت ہو گا،، یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں معاون ثابت ہو گی، پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑاقدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -