گلگت بلتستان میں کورونا وباء پر قابو پالیا، کامیابی کی وجہ لاک ڈاؤن: وزیر علیٰ حفیظ الرحمن

  گلگت بلتستان میں کورونا وباء پر قابو پالیا، کامیابی کی وجہ لاک ڈاؤن: وزیر ...

  

گلگت (آن لائن)گلگت بلتستان کورونا وائرس پر قابو پانے والا پاکستان کا پہلا علاقہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم نے وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ سب سے پہلا مریض ہمارے پاس آیا تھا، جس کے بعد 60لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے تاہم 6مریض نکلے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی۔پاک فوج اور وفاق نے ہماری بہت مدد کی۔ پاکستان بھر میں سخت لا ک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن صوبے میں کورونا وائرس سے بچا ؤاورلاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہا لاک ڈاؤن میں نرمی کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کیا جائیگا۔حکومت کا مقصد کسی کے کا روبار کو بند کرنا نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران سماجی دوری اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ جو ماسک نہیں خرید سکتے ان کو مفت ماسک دیا جائیگا۔ بغیر ماسک باہر نکلنے والوں پر 100روپے جرمانہ کیا جائیگا۔ صوبے میں دکانو ں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے مزید نرمی کی جائیگی۔ ورکشاپس اور گارمنٹس کے دکانوں کو بھی شیڈول کے مطابق کھولا جائیگا۔تاجر براد ری کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے گا۔ استور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے سمیت ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ موبائل وینٹی لیٹر اور موبائل ہسپتال فراہم کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح دیگر صوبوں سے کم ہے لیکن تمام میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -