عید کیسے گزاری جائے؟ وزیراعلی کی ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز

  عید کیسے گزاری جائے؟ وزیراعلی کی ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عیدسے متعلق ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز دے دی اور کہا جوبھی پالیسی بنائیں وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے سے بنائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن اجلاس میں ویڈیولنک کے زریعے شرکت کی، اسلام آبادسے وفاقی وزیر اسد عمر و دیگر ممبران ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جوبھی پالیسی بنائیں وفاق،صوبوں کے درمیان اتفاق رائے سے بنائیں، لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہو تو اتفاق رائے سے ہونی چاہئے، لاک ڈاؤن کے ساتھ عوام کو کورونا سے بچاؤ کی تجاویز بھی لازمی دی جائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں بھی وائرس سے اموات،کیسزبڑھ رہے ہیں، عید کیسے گزاری جائے اس پر بھی ایس اوپی مرتب کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -