کراچی میں ہیٹ ویو سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی تبدیل

  کراچی میں ہیٹ ویو سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی تبدیل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ہیٹ ویو بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہی اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی درجہ زیادہ محسوس کی گئی۔ شہر قائد میں سورج کاپارہ 40ڈگری کو چھوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی، اس دوران پارہ41ڈگری تک جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا روز ہے، محکمہ موسمیات نے اس ہیٹ ویو کو درمیانے درجہ کا قرار دیا ہے، صبح دس بجے پارہ 32 ڈگری تک جا پہنچا تھا اور دوپہربارہ بجے 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک بجے کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوا پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک عوام کم سے کم باہر نکلیں، انتہائی ضروری حالات میں نکلنے پر اپنے آپ کو ڈھانپ لیں، اس کے علاوہ روزے دار ہیٹ ویو کے دوران افطار اور سحر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، مرغن کھانوں سے گریز کریں۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے 15 مئی کو ایک اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ سے چودہ مئی کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے

مزید :

صفحہ آخر -