حیدرآباد میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج میں کورونا کی تشخیص

  حیدرآباد میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج میں کورونا کی تشخیص

  

حیدرآباد (بیورورپورٹ)حیدرآباد میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آگئی جبکہ ایک سول جج اور وکیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ پہلے ہی مثبت آچکا ہے۔ کورونا وائرس کیس سامنے آنے کے بعد حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے تمام عدالتی امور 20مئی تک بند کردیئے۔حیدرآباد ڈسڑکٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انچارج سیشن جج حیدرآباد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ سول جج ریحان عبدالہادی میمن اور سینئر وکیل عبدالستار قائمخانی میں بھی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔دوسری جانب بار سیکرٹری جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار کے تمام روم ہال بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کردی جائیں تاکہ ججز اور وکلا گھروں تک محدود رہ سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -