کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈاکٹر شاہد جونیجو

  کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈاکٹر شاہد جونیجو

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ)لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو نے کہا ہے کہ سول ہسپتال حیدرآبا دمیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو وینٹی لیٹر پر لے جانے کے بجائے پلازہ تھراپی کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، کورونا وائرس کے علاج کیلئے ہم ہر سطح پر سینئر پروفیسرز اور ڈاکٹروں کے تجربات سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔وہ اپنے دفتر میں ہسپتال کے سینئر پروفیسرز اور ڈاکٹرز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر شوکت علی لاکھو، اے ایم ایس ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑ، فوکل پرسن کورونا وائرس ڈاکٹر آفتاب حسین پھل، اے ایم ایس پیرامیڈیکل ڈاکٹر نظیر ہسبانی، اے ایم ایس ڈاکٹرمجید کلوڑ اور دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ اس بیماری کا موثر علاج صرف اور صرف احتیاط ہے، تاہم اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو سول ہسپتال حیدرآباد میں ہرممکنہ طبی امداد دی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں ہم نے لمس کے وائس چانسلر اورسینئر پروفیسرز و ڈاکٹرز کی مشاورت سے ایک مریض جوکہ کورونا وائرس کی بیماری سے بہتری کی طرف آرہا تھا اس کی جلد صحت یابی کیلئے وینٹی لیٹر پر لے جانے کے بجائے اسے پلازمہ تھراپی دی گئی جس کے دو سے تین روز میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال حیدرآباد میں پہلے ہی 20بستروں کا جدید وینٹی لیٹر اور 20 بستروں کا ہائی ڈیپڈنسی یونٹ بنائے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -