میری پارٹی رب کی رضا کی خاطر مخلوق کی خدمت کررہی ہے، مصطفی کمال

  میری پارٹی رب کی رضا کی خاطر مخلوق کی خدمت کررہی ہے، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ پاک سر زمین پارٹی اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہی ہے۔ کراچی کے علاہ حیدرآباد، میرپور خاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں اور صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی پی ایس پی فانڈیشن کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کیاجا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان ہاس میں کراچی ڈیوژن کے تمام ڈسٹرکٹ انچارجز کو جراثیم کش اسپرے مشینیں فراہم کرنے کے موقع کیاانہوں نے کہا کہ پی ایس پی پاک سر زمین پارٹی اس مشکل ترین دور میں خوف خدا اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کے لوگوں تک امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل و دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ کراچی ڈیوژن کے تمام ڈسٹرکٹ انچارجز کو جراثیم کش اسپرے مشینیں فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -