”آل کراچی تاجر کنونشن“ آج ہوگا

          ”آل کراچی تاجر کنونشن“ آج ہوگا

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار کی 46دن سے بندش کے خلاف،کراچی میں فاقہ کشی و بے روزگاری کے خاتمے اور مارکیٹیں کھلوانے کے لیے جماعت اسلامی اور تاجروں کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز جمعرات 7مئی کوشام 5بجے ادارہ نورحق میں ”آل کراچی تاجر کنونشن“منعقد ہوگا۔کنونشن سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سمیت مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور تاجر رہنما خطاب کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -