سول ڈیفنس: تین ماہ کی تنخواہ ریلیز‘ رضا کاروں میں خوشی کی لہر

  سول ڈیفنس: تین ماہ کی تنخواہ ریلیز‘ رضا کاروں میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کے لئے عید کے آمد پر خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر ملتان فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی 3 ماہ کی تنخواہ جاری کردی ہے۔رضاکاروں کو دسمبر، جنوری اور فروری کی تنخواہ جاری کردی گئی ہیں جب کہ مارچ کی تنخواہیں کے بل بھی پراسس کئے جارہے ہیں، انہیں عید سے قبل مارچ کی تنخواہ بھی ادا کر(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

دی جائیگی،فاطمہ خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی کوشش ہے کہ رضاکاروں کو اپریل کی تنخواہ کے فنڈز بھی حکومت سے حاصل کر لئے جائیں،رضا کاروں نے قرنطینہ سنٹرز،آحساس کفالت سنٹرز اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سول ڈیفنس رضاکاروں کی کارکردگی سے خوش ییں۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی کاوشوں سے حکومت نے رضاکاروں کی تنخواہوں کے لیے فنڈز فوری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
لہر