یوم علی ؓ: سی پی او ملتان کی لائسنس داروں‘ مذہبی رہنماؤں کیساتھ میٹنگ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  یوم علی ؓ: سی پی او ملتان کی لائسنس داروں‘ مذہبی رہنماؤں کیساتھ میٹنگ‘ ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان نے 21 رمضان المبارک شہادت علی علیہ اسلام کے حوالے سے لائسنس داران اور مزہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی سید مظہر گیلانی، علی رضا گردیزی، شفقت(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

حسین بھٹہ، مزین عباس چاون، اصغر عباس نقوی، لائسنس داران مرکزی جلوس اخلاق حیدر صدیقی اور دائم رضا ہمدانی میٹنگ میں شریک ہوئے چیف سیکیورٹی آفیسر شبانہ سیف بھی میٹنگ میں شریک ہوئیں میٹنگ میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے بات کی گئی۔ لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ اس حوالے سے حکومت پنجاب جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جو خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ بہتر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے مذہبی رسومات کو ترتیب دیں اس موقع پر لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -