ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیرقانونی چھالیہ، گٹکا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیرقانونی چھالیہ، گٹکا سمگل کرنے کی کوشش ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویڑن راؤ نعیم شاہد کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید نصراللہ وڑائچ کی(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود اقبال اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیرقانونی چھالیہ گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزمان محمد شہباز ولد شاکر،وسیم ولد مختار احمد اور محمد عمران ولد محمد انور کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چھالیہ گڈکا برآمد کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 30 کلو گرام وزنی چھالیہ اور گڈکا کی 300 عدد بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان چھالیہ بڑے کنٹینر میں لوڈ کر کے لے جا رہے تھے ضروری کارروائی پولیس کے بعد گرفتار ملزمان اور برآمدہ چھالیا گڈکا کو محکمہ کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -