اپوزیشن ہر معاملے میں کیڑے نکالنا چھوڑ دے، ٹائیگر فورس مکمل غیر سیاسی: گورنر پنجاب
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کیڑے نکالنا چھوڑ دے اور کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔ٹائیگر فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ہر پاکستانی اس کا حصہ بن کر کورونا بحر ان سے متاثر ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کر سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کوکسی قسم کا معاوضہ یا مر اعات نہیں دی جائیگی۔آنیوالے دنوں میں کورونا وباء میں خطر ناک شدت(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
آرہی ہے، ایس او پی پیز پر عمل میں کوتاہی کرنیوالے خود کورونا کاشکار ہوں سکتے،اور دوسرے بھی انکی وجہ سے نشانہ بن سکتے ہیں۔ وہ بدھ کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں کورونا بحران میں غر یب خاندانوں کی مد د کر نیوالے سماجی ورکرز کو تعریفی اسناد تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور چوہدری قمر الزمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا میں پہلے بھی تما م سیاسی جماعتوں سے اپیل کر چکاہو ں اور اب بھی ان سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ کورونا جیسے معاملات پر سیاست کر نا چھوڑ دیں کیونکہ یہ وقت غر یب خاندانوں کی امداد کر نے اور کورونا کیخلا ف فرنٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹر ز سمیت دیگر طبی عملے کیساتھ کھڑے ہونے کا ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن ہر وقت اس سوچ میں ہوتی ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کا تحفظ کر ے، وزیر اعظم عمران خان نے کورونا بحران سے بیروزگا ر ہونیوالے غر یب خاندانوں کی امداد کیلئے ٹائیگر فورس بنائی ہے، اپوزیشن اس پر بھی بلاجواز تنقید کر رہی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ٹائیگرز فورس کسی سیاسی مفادکیلئے نہیں صرف غر یب عوام کی خدمت کیلئے بنائی ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہو ئے خوشی ہو رہی ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ور ک کے ذریعے ابتک ہم 5لاکھ 30 ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں اور مزید غر یب خاندانوں کی بھی مدد کی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت بھی 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو فی کس12ہزار روپے دے رہی ہے، انشاء اللہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں غر یبوں کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے، بلکہ انکو گھر کی دہلیز پر راشن اور امداد بغیر کسی تفر یق کے تقسیم کی جائیگی۔ ڈاکٹرز اور دیگر ادارے یہ بتا رہے ہیں کہ آنیوالے دنوں میں کورونا وائرس کی وباء مزید خطر ناک ہونے جارہی ہے اور ہزاروں لوگ اس کا نشانہ بن سکتے ہیں،اسلئے سب کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہمارے پاس کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں مشکل کی اس گھڑی میں سماجی ورکرز جس نیک نیتی کیساتھ کورونا بحران سے بیروزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں، اسکی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے و ہ کم ہے، اور تاریخ ایسے سماجی ورکرز کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ہم سب ملکر ہی کورونا کی وباء کو شکست دیں گے۔
گورنرپنجاب