بورے والا: کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ‘ سینکڑوں من دالیں‘ چاول برآمد

  بورے والا: کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ‘ سینکڑوں من دالیں‘ چاول برآمد

  

بورے والا:(تحصیل رپورٹر) کریانہ سٹور کے گودام سے ذخیرہ شدہ سینکڑوں من دالیں اور چاول برآمد کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رانا اورنگزیب کی قیادت میں تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ظفر مغل نے حساس ادارے کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے جوئیہ روڈ پر واقع ملک یامین کے گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ شدہ سینکڑوں من(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

دالیں چنا اور چاول پکڑ لیے تحصیلدار کے مطابق کریانہ سٹور کے گودام سے چاولوں کے700بیگ، کالا چنا دیسی کے229بیگ،دال ماش کے30بیگ،دال مونگ کے30بیگ، دال مسور کے50بیگ اور ثابت مسور کے30بیگ بر آمد ہوئے کارروائی ملک یامین کریانہ سٹور واقع جوئیہ روڈ بورے والا کے مالکان کے گودام پر عمل میں لائی گئی جبکہ کریانہ سٹور مالکان کا مؤقف ہے کہ ہم نے اپنے کریانہ سٹور پر فروخت کے لیے ضرورت کے مطابق چاول اور دالیں گودام میں رکھی ہوئی ہیں ذخیرہ اندوزی نہیں کی بلا جواز کارروائی کی گئی ہے۔

چاول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -