چیف جسٹس نے پمزہسپتال کی سابق ترجمان کا کیس سننے سے انکارکردیا

  چیف جسٹس نے پمزہسپتال کی سابق ترجمان کا کیس سننے سے انکارکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمد نے پمزہسپتال کی سابق ترجمان ڈاکٹر عائشہ عیسانی کا پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کردیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈاکٹر عائشہ کے وکیل سے کہا کہ آپ کی موکلہ گڑبڑ کررہی ہیں،ان کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے،وہ باہر کہہ رہی ہیں کہ عدالتوں سے یہ کروالوں گی وہ کروالوں گی،مجھے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا کیس کو کسی دوسرے بنچ میں مقرر کیا جائے۔جس پروکیل نے کہا کہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ایسا کچھ نہیں کہا گیا،عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے،تاہم عدالت نے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈ کے خلاف اپیل دوسرے بنچ میں مقررکرنے کا حکم دے دیا۔
انکار