داماد کی فائرنگ سے ساس قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 4افراد جاں بحق

    داماد کی فائرنگ سے ساس قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان‘ وہوا‘ راجن پور‘ کوٹ ادو (بیورو رپورٹ‘ نمائندگان پاکستان‘ تحصیل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے  سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا،تفصیل کے مطابق آباد پور کا رہائشی 60 سالہ عبداللہ جو کہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

طبی امداد کے باوجود عبداللہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا. وہوا کے محلہ قاری امیر کا رہائشی محمد عارف خواجہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب اپنے بیس سالہ بیٹے محمد ذیشان خوجہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کوئٹہ جانے کے لیے روانہ ہوا جب وہ فورٹ منرو کے قریب پہنچے تو تیز رفتار اے پی وی نے انہیں ٹکر ماری جس سے محمد ذیشان خوجہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا والد محمد عارف خوجہ زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ محمد ذیشان خوجہ کی لاش آبائی قصبہ وہوا لائی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد اس کی تدفین کردی گئی ہے۔ نڈس ہائی وے پرعمرکوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے بیٹھے چار افراد کوکچل دیا دو موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دوزخمیوں کوریسکیوٹیموں نے علاج کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردیا،چاروں افراد ٹرالر کاٹائیر پنکچر ہونے کے بعد ٹائیر تبدیل کررہے تھے کہ تیزرفتار ٹرک کی زد میں آگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس، تھا نہ عمرکوٹ پو لیس اور ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کوڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ بیٹی کو ملنے نہ دینے کا گلہ دینے پر داماد نے فائر مارکر ساس کو قتل کردیا،ا تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی دایہ چوکھا میں اعجاز فاطمہ کی بیٹیوں مدیحہ زوجہ مقصود احمد اور اقصیٰ زوجہ اشفاق احمد سے ہوئی تھی داماد اشفاق احمد اپنی ساس اعجاز فاطمہ کو اس کی دونوں بیٹیوں سے ملنے نہ دیتا تھا گزشتہ روز اعجازفاطمہ اپنی والدہ کنیز فاطمہ کے ہمراہ داماد اشفاق کے گھر گلہ دینے کیلئے گئیں جس پر دونوں میں توں تکرار ہوئی اشفاق احمد نے پسٹل نکال لیا اور اعجاز فاطمہ پر فائر کھول دیے جس کے نتیجہ میں اعجاز فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئی،ملزم اشفاق احمد پسٹل لہراتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا،پولیس سنانواں نے مقتولہ اعجاز فاطمہ کی والدہ کنیز فاطمہ کی مدعیت میں اشفاق احمد گورمانی کے خلاف مقدمہ نمبر160/20زیر دفعہ 302درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔