حکومت کورونا وائرس ختم کرنے کیلئے واضح پالیسی اپنائے، رحمان ملک

حکومت کورونا وائرس ختم کرنے کیلئے واضح پالیسی اپنائے، رحمان ملک

  

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے کورونا وائرس پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلاکر کورونا وائرس پر اتفاق رائے سے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جائے حکومت موثر(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

انداز میں کورونا وائرس ختم کرنے کیلئے واضح پالیسی اپنائے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عوام پارلیمنٹ سے کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کی توقع رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا پر الجھن کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے،کابینہ لاک ڈاؤن ختم یا نہ ختم کرنے کے حوالے سے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ دوسرے محکمے و صوبوں پر نہ ڈالے۔

رحمان ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -