روجھان: بھائیوں نے بہن کو کالی قرار دیکر گھر بیٹھا لیا‘ اعلیٰ حکام داد رسی کریں‘ اللہ بچایا

          روجھان: بھائیوں نے بہن کو کالی قرار دیکر گھر بیٹھا لیا‘ اعلیٰ حکام ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)روجھان کا رہائشی سسرالیوں کے ہاتھوں پریشان ہوگیا بیوی کو کالی قرار دے کر دو بچوں سمیت گھر بیٹھا لیا بعد ازاں بچے بھی اغوا کرلیے(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق چک گڈا ناڑ کے رہائشی اللہ بچایا سکھانی نے بتایا کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل میری بیوی8بچوں کی ماں مسماۃ(س)کو اس کے بھائیوں نے میری غیر موجودگی میں کالی قرار دے کر دو بچوں کے ہمراہ اپنے گھر لے گئیجس کے متعلق بعدازاں پنچائیت بھی ہوئی اور وہ بے قصور ہوگیلیکن اسکے بھائیوں نے بھیجنے سے انکار کر دیا بعدازاں اپنے بچے واپس لینے گیا تو شریف۔حنیف۔محمد حسین۔رضا۔علی نواز۔اللہ وسایاودیگر جان کے دشمن بن گئے قتل کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے گزشتہ دنوں اپنے باقی بچوں کے ہمراہ کشمورجارہا تھا کہ مزکورہ ملزمان و چھ سات دیگر افرادنے روکا اور اسلحہ کے زور پر میرے بچے اغوا کرکے لے گئے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی لیکن مقدمہ درج ہوئے ہفتہ سے زائدد عرصہ گزرچکا تاحال نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی میرے بچے بازیاب کرائے متاثرہ شخص نے آر پی او ڈی جی خان سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ملزمان بااثر اور جرائمپیشہ افراد ہیں سے میرے بچے بازیاب کراتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -